ETV Bharat / state

Congress Working Committee حیدرآباد میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس - اپوزیشن کا انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Assembly Elections in Telangana

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 9:58 AM IST

حیدرآباد: کانگریس ورکنگ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج سے حیدرآباد میں شروع ہورہا ہے۔ 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر اس اجلاس کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ اقتصادی اور سیاسی مسائل اور اپوزیشن کے اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس 'انڈیا' پارٹیوں کے ساتھ تال میل کے مسئلے پر اس اجلاس میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔ نئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق موجودہ اقتصادی اور سیاسی مسائل جیسے مہنگائی، بے روزگاری، منی پور، اڈانی گروپ کے خلاف تازہ ترین الزامات اور جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ حملہ کچھ ایسے مسائل ہیں جن پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان فکر مند ہیں۔ ہفتہ کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور کانگریس کی حکومت والی چار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کانگریس پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ سازی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ایک دن بعد 17 ستمبر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی توسیعی میٹنگ میں پارٹی کے 147 اراکین شرکت کریں گے کیونکہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہان اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنماؤں کو بھی بحث کا حصہ بننے کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

  • 'भारत जोड़ो यात्रा' के बाद कर्नाटक में चुनाव हुए और भारी बहुमत से कांग्रेस की सरकार बनी।

    4 महीने हो गए हैं, लेकिन BJP ने अभी तक कर्नाटक में अपना विपक्ष का नेता घोषित नहीं किया है। हमारी कर्नाटक जीत का असर तेलंगाना में भी देखने को मिल रहा है।

    : @Jairam_Ramesh जी pic.twitter.com/sSWbEj7Ezm

    — Congress (@INCIndia) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق پارٹی واضح طور پر آئندہ تلنگانہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہاں اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے بعد کانگریس کی اعلیٰ قیادت نہ صرف حیدرآباد کے مضافات میں ایک بڑی ریلی میں شرکت کرے گی بلکہ کرناٹک کے خطوط پر انتخابی مہم کے دوران کچھ گارنٹی اسکیموں کا بھی وعدہ کیا جائے گا۔

  • We are confident that the Indian National Congress is going to form its government in all five election-bound states.

    The entire rule of the BRS government has been marred by corruption and misgovernance. People are fed up with the BRS regime.

    : Shri @kcvenugopalmp, General… pic.twitter.com/OPVP9tX5tz

چار ماہ پہلے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس 'انڈیا' کی تشکیل کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا اور انڈیا اتحاد کے قیام کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال میں بتدریج تبدیل ہو رہی ہے۔

  • Congress President Shri @Kharge will convene the first meeting of the newly constituted Working Committee in Hyderabad tomorrow. CPP Chairperson Smt. Sonia Gandhi ji, former Congress President Shri @RahulGandhi, all other CWC members, including permanent and special invitees, and… pic.twitter.com/jqgKmMAEeV

مزید پڑھیں: مسلم ایم پی کا کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر بننے کا مسلمانوں کے لئے کیا مطلب؟

کانگریس پارٹی رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے ایڈیشن اور انڈیا بلاک کے مشترکہ تحریک کے منصوبے پر متحد ہو کر بی جے پی کا مقابلہ کرنے پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔ تاہم اتحاد کے تعلق سے کانگریس کی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کو 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس ختم ہونے کے بعد ہی نافذ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 20 اگست کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی تھی جس میں ششی تھرور، سچن پائلٹ، منیش تیواری اور گورو گوگوئی جیسے کئی چہروں کو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.