حیدرآباد کےمیرپیٹ علاقے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔
جی ایچ ایم سی حدوود میں کووڈ-19 کیسز کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔ کورونا وائرس ہر عام خاص سب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
حیدرآباد کے میرپیٹ علاقے میں ایک ہی خاندان کے12 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق لوگ سماجی دوری پر عمل نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
میونسپل کمشنر سمن راو نے 12 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔
جمعے کے روز جی ایچ ایم سی حدود میں کووڈ-19 کے 774 مثبت کیسز درج ہوئے تھے۔
عوام کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ لاک ڈاون کا ہٹایا جانا حکومت کا ضرورت کے تحت کیا گیا اقدام ہے مگر اس وبا کو روکنے اور اس بچنے کے لیے ہر فرد کو اپنے طور پر تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضررورت ہے۔