ETV Bharat / state

حیدرآباد: گریجویٹ کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کی جیت

تلنگانہ میں دو گریجویٹ ایم ایل سی حلقوں پر 14 مارچ کو ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ 17 مارچ سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ حیدرآباد حلقہ سے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

TRS Candidate Vani Devi Wins in Graduate MLC Elections
گریجویٹ کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کی جیت
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 6:56 PM IST

حیدرآباد-رنگاریڈی-محبوب نگر حلقہ سے ٹی آر ایس کی امیدوار سرابھی وانی دیوی کو کامیاب قرار دیا گیا۔ گذشتہ 3 روز سے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری تھا تاہم آج حیدرآباد-رنگاریڈی-محبوب نگر کونسل انتخابات میں سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کی دختر و ٹی آر ایس کی امیدوار وانی دیوی نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی کے امیدوار رام چندر راؤ دوسری پوزیشن پر رہے۔

گریجویٹ حلقہ حیدرآباد-رنگاریڈی-محبوب نگر پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔ قبل ازیں اس حلقہ سے بی جے پی کے رامچندر راؤ نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار بھی رامچندر راؤ کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج باضابطہ طور پر حیدرآباد-رنگاریڈی-محبوب نگر حلقہ سے وانی دیوی کی جیت کا اعلان کیا گیا۔ وانی دیوی کی شاندار کامیابی کے بعد تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کارکنوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر آتشبازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

نلگنڈہ۔ ورنگل۔ کھمم گریجویٹ حلقہ پر رائے شماری کا عمل جاری ہے۔ حیدرآباد حلقہ کے لیے 93 امیدوار اور نلگنڈہ حلقہ سے 71 امیدواروں نے قسمت آزائی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.