ETV Bharat / state

Discount in Traffic Challans: ٹریفک چالانات، تلنگانہ حکومت کے خزانےمیں 130 کروڑ روپے جمع

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 11:00 PM IST

تلنگانہ حکومت کی جانب سے زیرالتواٹریفک چالانات میں دی گئی رعایت سے حکومت کے خزانے میں بھاری رقم جمع ہوئی ہے۔ چالانات کی ادائیگی کے لیے اعلان کردہ رعایتوں پر موٹرسائکل سواروں کی طرف سے خاص ردعمل مل رہا ہے۔ Discount in Traffic Challans in Telangana

تلنگانہ حکومت کے خزانےمیں 130 کروڑ روپے جمع

گزشتہ 15 دنوں میں ریاست بھر میں 1.30 کروڑ چالانات ادا ہوئے ہیں۔ اس سے 130 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔ان میں سب سے زیادہ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کونڈہ کمشنریٹس سے 80 فیصد ٹریفک چالانات ادا کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Minster KTR on TIMS: حیدرآباد کے ایل بی نگر میں ٹمس کے قیام کی تجویز منظور

سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اب تک 500 کروڑ روپے کے چالانات پر رعایت دینے کے بعد 130 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر التواء ٹریفک چالان کے ذریعہ 300 کروڑ روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔ گاڑی چلانے والوں کو رعایت کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دریں اثنا، سینئر پولیس حکام نے فیلڈ لیول کے افسران کو ریاست بھر میں خصوصی مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت نے یکم مارچ سے 31 مارچ تک زیرالتواٹریفک چالانات کی ادائیگی پر بھاری رعایت دی ہے جس کے تحت بائک اور آٹو پر 75 فیصد، کاروں پر 50 فیصد اور آر ٹی سی بسوں پر 70 فیصد رعایت شامل ہے۔ یہ سہولت اس ماہ کی یکم تاریخ سے 31 مارچ تک دستیاب رہے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.