ETV Bharat / state

Telangana Tomato Prices تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ - ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ پر کسانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو ڈبوں میں بھر کر وہ بازار لاکر فروخت کررہے ہیں تاہم ان کو اس کی محنت کا معاوضہ بھی نہیں مل رہا ہے۔ Tomato prices Low in Telangana

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج
تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج
author img

By

Published : Dec 3, 2022, 1:03 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پڑوسی ریاستوں سے ریاست میں بڑے پیمانہ پر ٹماٹر آر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں مقامی ٹماٹر کی قیمت گھٹ گئی ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت فی کلو دو روپے دیکھی جارہی ہے۔ باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمت میں گراوٹ پر کسانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپئے لگاتے ہوئے انہوں نے ٹماٹر کی پیداوار کی تاہم اچانک اس کی قیمت گرگئی جس سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ Tomato prices Fall in Telangana

ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں کسانوں نے تقریباً 15 سے 20 ہزار ایکڑ پر ٹماٹر کی فصل کاشت کی۔ زراعت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متحدہ ضلع محبوب نگر میں 1,200 کسانوں نے 2,400 ایکڑ میں ٹماٹر کی کاشت کی ہے۔ اس کے لیے 30,000 سے 40,000 روپے فی ایکڑ رقم خرچ کی گئی تھی۔فی الحال، کرناٹک کے بنگاروپیٹ، کولار،بنگلور، اے پی کے کرنول، اننت پور، نندیال اور مہاراشٹر کے ناندیڑ اور ناگپور جیسے علاقوں سے ٹماٹر کی بڑی کھیپ تلنگانہ میں آرہی ہے۔ وہاں کے کسانوں کو ٹماٹر کا فی کلو صرف ایک روپیہ دیا جا رہا ہے تو وہ اسے حاصل کرنے کے بجائے سڑکوں پر پھینک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی سے کسان سراپا احتجاج

ٹماٹر کو توڑے کھیتوں میں یوں ہی چھوڑا جا رہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو ڈبوں میں بھر کر وہ بازار لاکر فروخت کررہے ہیں تاہم ان کو اس کی محنت کا معاوضہ بھی نہیں مل رہا ہے۔ یہاں تک کہ آٹو کا کرایہ بھی نہیں مل رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.