حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ شیورام پلی آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کنڈلاکویا علاقہ میں قومی شاہراہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹمپو کے ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھو دیا اور یہ ٹمپو گاڑی، لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ٹمپو میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ Road Accident in Hyderabad
وہیں اس حادثے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Jogulamba Gadwal Road Accident تلنگانہ میں سڑک حادثہ، ماں بیٹی ہلاک
یو این آئی