تلنگانہ میں کورونا کے948 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔وہیں ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1275ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.57فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5فیصد ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1896افراد اس وائرس سے روبہ صحت ہوئے ہیں ، جس کے بعد ریاست میں اس سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,00,686 ہوگئی ہے۔
تلنگانہ میں کورونا کے 21,098سرگرم معاملات ہیں ، جن میں 17,432 افراد گھروں یا پھر مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 26,027 کووڈ 19کی جانچ کی گئی ہے، تاہم 1050 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔وہیں ریاست میں 38 لاکھ 56 ہزار 530 نمونوں کی جانچ اس مرض کے پھیلنے کے بعد کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 212نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ،بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔