ETV Bharat / state

ملین مارچ کے دس سال: کویتا نے تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا - وزیراعلیٰ

تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے حصہ کے طور پر نکالے گئے ملین مارچ کے دس سال کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے تلنگانہ کے عوام اور تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا۔

ملین مارچ کے دس سال: کویتا نے تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 2:21 PM IST

تلنگانہ کے عوام کو بنیادی حقوق دلانے کے لیے اور ایک علاحدہ ریاست بنانے کی ایک دہائی قبل تحریک نے زور پکڑا تھا اور اس کے لیے ملین مارچ نکالا گیا تھا، رواں ماہ مارچ میں اس ملین مارچ کو دس سال مکمل ہوچکے ہیں۔

ملین مارچ کے دس سال: کویتا نے تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا
ملین مارچ کے دس سال: کویتا نے تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے حصہ کے طور پر نکالے گئے ملین مارچ کے دس سال کی تکمیل پر تلنگانہ کے عوام اور تلنگانہ کے جذبہ کو سلام کیا۔ اس سلسلہ میں کئے گئے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مادر وطن کے لئے ہم متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اور تاریخ رقم کی۔

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر اور تلنگانہ جاگرتی تنظیم کی صدر بھی ہیں، نے ملین مارچ کی یاد میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔ اس ایک منٹ 9 سیکنڈ کے مختصر ویڈیو میں انہیں ملین مارچ میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ تحریک کی تاریخ میں اس ملین مارچ کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ 10مارچ 2011 کو یہ ملین مارچ تلنگانہ جے اے سی کی اپیل پر نکالاگیا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.