نامپلی علاقے سے حراست میں لیے گئے مشتبہ مریض حیدرآباد کے منگل ہاٹ علاقہ کا رہنے والا ہے۔ اس کو فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسی دوران تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں میڈیکل آفیسر نے ایک شخص کو کرونا وائرس کی مشتبہ علامات کے ساتھ پکڑا اور اس کو الگ تھلگ وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔ یہ شخص انڈونیشیا کے گروپ کے ساتھ تھا اور ان باشندوں کے مثبت پائے جانے کے بعد سے فرار ہوگیا تھا۔