ETV Bharat / state

تلنگانہ: ہر منٹ ایک شخص کورونا سے متاثر - کے چندرشیکھر راؤ

تلنگانہ میں کورونا کی صورت بدستور پیچدہ ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 25 دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 37720 کیسز درج کئے گئے۔

Telangana reports one COVID case every minute
تلنگانہ: ہر منٹ ایک شخص کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 4:53 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ہر منٹ ایک شخص کورونا کا شکار ہو رہا ہے۔

ریاست کےلیے پریشان کن بات اس لئے ہیں کہ اب کورونا گریٹر حیدرآباد علاقہ کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی تیز سے پھیل رہا ہے جبکہ ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا کے کیسز میں اضافہ بدستور جاری ہے۔

وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے مقامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

وزیرصحت ایٹلا راجندر بھی ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں کی صورتحال سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے کاما ریڈی اور نظام آباد اضلاع کا دورہ کرکے وہاں صحت سے متعلق خدمات کا جائزہ لیا تھا۔

اگرچہ کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں پہلے کے مقابلہ میں کورونا کے پھیلاؤ میں کچھ کمی ضرور ہوئی ہے لیکن ریاست کے دیگر اضلاع میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ورنگل میں روزانہ سو سے زائد کیسز درج کئے جارہے ہیں اور کریمنگر، نلگنڈہ، نظام آباد جیسے اضلاع میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ تسلی بخش بات یہ بھی ہے کہ دیہاتوں میں اس بیماری پھیلاؤں کچھ حد تک کم ہے۔

حکومت اب دیہی علاقوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے کمربستہ ہے، محکمہ صحت کے مطابق اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کئے گئے تو پھر دیہاتی علاقوں میں بھی یہ وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.