ETV Bharat / state

کورونا: تلنگانہ میں ’فوڈ ڈیلیوری سروس‘ پر پابندی

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے آج عوام کو گھروں میں پکا ہوا کھانا ہی کھانے کا مشورہ دیا۔

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:02 AM IST

Telangana puts ban on Swiggy, Zomato in view of COVID-19 fears
کورونا: تلنگانہ میں ’فوڈ ڈیلیوری سرویس‘ پر پابندی

ریاستی حکومت نے ’فوڈ ڈیلیوری‘ سروس پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے سی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ڈیلیوری بوائز، سویگی اور زوماٹو کی خدمات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے دہلی میں ایک پیزا ڈیلیوری بوائے کے ذریعہ 69 افراد میں کورونا وائرس پھیلنے کے واقعہ پر غور و خوص کیا اور فوڈ ڈیلیوری سرویس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

کے سی آر نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے کے تمام ذرائع بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں سات مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ لاک ڈاون کے دوران باہر سے کھانا منگوانے کے بجائے گھروں میں تازہ کھانا بناکر کھائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری سرویس سے حکومت کو آمدنی ہوتی ہے لیکن عوامی صحت سب سے اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.