حیدرآباد: تلنگانہ کے وزرا تارک راما راؤ اور گنگولہ کملاکر نے آج مرکزی وزیر کامرس پیوش گوئل سے ملاقات کی۔
قومی دارالحکومت نئی دہلی کے کریشی بھون میں ہوئی اس ملاقات کے دوران گوئل سے تلنگانہ میں کاکتیہ میگاٹکسٹائل پارک کے قیام کیلئے تعاون کرنے، نیشنل ڈیزائن سنٹر کے قیام اور دھان کی خریداری کیلئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ مدد کی خواہش کی گئی۔
وزرا نے پیوش گوئل کو ریاست کے بیشتر مسائل پر میمورنڈم حوالے کیا جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مرکزی وزارت سیول سپلائز کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہاکہ ربیع کے موسم میں پارابولڈ چاول 50 میٹرک ٹن ایف سی آئی کے ذریعہ خریدا جائے۔ اس ملاقات کے دوران یہ کہا گیا ہے کہ آنے والے سیزن میں 80 لاکھ میٹرک ٹن اناج خریدنے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں گنگولہ کملاکر نے سکریٹری سیول سپلائز سدانشو پانڈے کے ساتھ مختلف امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔