ETV Bharat / state

تلنگانہ: کووڈ ٹیسٹ میں اضافے کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد علاقہ میں کووڈ ٹیسٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:24 PM IST

Telangana govt to continue extensive testing, containment measures
تلنگانہ: کوویڈ ٹسٹوں میں اضافہ کا فیصلہ

ریاست بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں شریک مشتبہ مریضوں کے بھی بڑے پیمانہ پر نمونے حاصل کئے جائیں گے۔

گذشتہ روز وزیر صحت ای راجندر نے آج سے ریاست میں بڑے پیمانہ پر کورونا ٹسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں ریاست میں روزانہ تقریباً بارہ ہزار ٹسٹ کئے جارہے ہیں تھے تاہم اس میں مزید چار ہزار کا اضافہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری ہیلتھ کیر سنٹرز پر نمونے حاصل کرنے کی تعدداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد کے کنگ کوٹھی میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نمونوں کی جانچ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشیل میڈیا پر جاری پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں، بعض مفادات حاصلہ عوام میں دہشت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملکمیں کورونا سے اموات کی شرح تین فیصد ہے جبکہ تلنگانہ میں یہ 1.7 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.