ETV Bharat / state

GST Evasion جی ایس ٹی کی چوری کے خلاف تلنگانہ حکومت سخت - تلنگانہ حکومت

تلنگانہ حکومت نے جی ایس ٹی کی چوری کرنے والے اداروں اورکمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ چونکہ جاریہ سال جون سے مرکز کی طرف سے ریاست کو واجب الادا جی ایس ٹی کا معاوضہ روک دیا گیا ہے۔ Telangana Govt strict against GST evasion

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 11:59 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جی ایس ٹی کی چوری کرنے والے اداروں اورکمپنیوں پر توجہ مرکوز کردی ہے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ چونکہ جاریہ سال جون سے مرکز کی طرف سے ریاست کو واجب الادا جی ایس ٹی کا معاوضہ روک دیا گیا ہے، اسی لئے ریاستی کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے مختلف کمپنیوں اوراداروں کی جانب سے داخل کردہ ریٹرنس کی جانچ شروع کردی ہے۔Telangana Govt strict against GST evasion

ساتھ ہی ضبط شدہ ریکارڈ کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کے ساتھ بعض دیگر بڑی کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ان کے کاروباری لین دین اور مالی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، ان کمپنیوں اور اداروں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ریکارڈ کو ضبط کیا گیا۔حال ہی میں بی جے پی لیڈر راج گوپال ریڈی کے فرزند کی ملکیت والی سوشی انفراکمپنی پر چھاپے مارتے ہوئے ریکارڈ ضبط کر لیاگیا۔ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔

بڑے اداروں کی تلاشی کے بشمول کم جی ایس ٹی اداکرنے والوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ساتھ ہی پرانے بقایہ جات کی وصولی کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آمدنی میں اضافہ کے لئے اس کارروائی کی ابتداراج گوپال ریڈی کے بیٹے کی ملکیت والی کمپنی سے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: October GST Collection اکتوبر میں جی ایس ٹی کلیکشن 151718 کروڑ روپے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.