ETV Bharat / state

تلنگانہ میں نئے راشن کارڈزکی تقسیم کا پروگرام شروع

تلنگانہ میں نئے راشن کارڈز کی تقسیم کا پروگرام شروع ہوا۔ وزرا، ارکان اسمبلی نے استفادہ کنندگان میں نئے راشن کارڈزتقسیم کیے۔

تلنگانہ میں نئے راشن کارڈزکی تقسیم کا پروگرام شروع
تلنگانہ میں نئے راشن کارڈزکی تقسیم کا پروگرام شروع
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:11 PM IST

تلنگانہ وزرا نے کہا کہ غریب عوام کی ترقی،فلاح وبہبود کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر اہل ہر فرد کو نئے راشن کارڈس فراہم کئے جارہے ہیں۔

ورنگل رورل ضلع میں ریاستی وزیر ای دیاکرراونے نئے راشن کارڈز استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی نئے وظائف دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی قیادت میں ہر دیہات کی ترقی ہورہی ہے۔انہوں نے 374اہل افراد میں فوڈ سیکوریٹی کارڈس تقسیم کئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت نئے وظائف کی اجرائی اور غریبوں کے لئے مکانات کی تعمیر کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دلتوں کو دس لاکھ روپئے دیتے ہوئے ان کو مالی طور پر مضبوط کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی کسی بھی دوسری ریاست میں اس کی مثال نہیں ملتی۔حکومت پسماندہ طبقات کے لئے کئی فلاحی اسکیمات کو متعارف کررہی ہے۔کورونا کی وبانے متعدد ریاستوں میں وظائف کی تقسیم کا عمل روک دیا ہے تاہم مالی مشکلات کے باوجود تلنگانہ نے وظیفہ کی اسکیم کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں 1.87 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے ہومیوپیتھک دوائیں فراہم کی گئیں۔ میڑچل ملکاجگری ضلع کے گھٹکیسر میں ریاستی وزیر ملاریڈی نے راشن کارڈس جاری کیے۔

حیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ میں وزیر سرینواس یادو نے غریبوں میں نئے راشن کارڈز تقسیم کیے۔بھوپال پلی میں ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر،ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ نے تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.