ہفتہ کو ایک ہی دن میں تلنگانہ میں 1593 معاملات درج کئے گئے۔ جملہ 15,654 افراد کی جانچ کی گئی۔ 998 افراد روبہ صحت ہوئے۔ 8 افراد کی موت ہوئی اور ریاست کے بیشتر ہسپتالوں میں 12,264 افراد کا علاج کیاجارہا ہے۔
اس بلیٹن میں ریاست کے ہسپتالوں، بستروں کی تعداد، آئی سی یو میں زیر علاج افراد کی تعداد، وینٹی لیٹرس کی تعداد کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اس بلیٹن کو جامع بنانے کی حکومت کی جانب سے کوششیں کی گئی ہیں۔ ضلع واری طورپر ان ہسپتالوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ریپڈ ٹیسٹ کورونا کے کئے جارہے ہیں۔