ETV Bharat / state

تلنگانہ: سرکاری اسپتالوں کے سائن بورڈز پر اردو تحریر کا مطالبہ

تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے لیکن ریاست کے اکثر سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجس کے بورڈ پر اردو نظر نہیں آتی۔

تلنگانہ: سرکاری اسپتالوں کے سائن بورڈز پر اردو تحریر کا مطالبہ
تلنگانہ: سرکاری اسپتالوں کے سائن بورڈز پر اردو تحریر کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:45 PM IST

صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جنرل سکریٹری سید احمد پاشاہ قادری اور مجلس کے رکن کونسل امین الحسن جعفری نے پرنسپل سکریٹری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سے ملاقات کرکے انہیں میمورنڈم حوالہ کیا گیا۔

تلنگانہ: سرکاری اسپتالوں کے سائن بورڈز پر اردو تحریر کا مطالبہ

میمورنڈم میں صدر مجلس اسدالدین اویسی نے پرنسپل سکریٹری ایس اے ایم رضوی سے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈیجیٹل سائن بورڈز پر اردو زبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سید احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ تلنگانہ میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے لیکن حکومت کے مختلف محکموں کے بورڈز کو صرف تلگو اور انگریزی زبان میں تحریر کیا جارہا ہے جبکہ ادو کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: قربانی کے جانوروں کی بحفاظت نقل و حمل کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ پرنسپل سکریٹری ایس اس ایم رضوی آئی اے ایس نے تیقن دیا کہ وہ بہت جلد ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں اور کالجز کے بورڈز پر اردو کو بھی شامل کرنے سے متعلق ہدایت جاری کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.