ETV Bharat / state

تلنگانہ: نجی اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کا مطالبہ

ریاست تلنگانہ کی وزارت صحت نے نجی ہسپتالوں اور کلینیکل لیب کو کورونا وائرس کی جانچ کرنے کی اجازت دے دی اس کے ساتھ حکومت نے نجی ہسپتالوں کو آئسولیشن اور آئی سی یو میں علاج کی اجازت بھی دی ہے۔

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:50 PM IST

ریاست تلنگانہ کی وزارت صحت
ریاست تلنگانہ کی وزارت صحت

تلنگانہ کے وزیر صحت نے اس بات کا اعلان کیا کہ نجی ہسپتالوں اور لیب کی من مانی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ٹیسٹ کی رقم متعین کردی اور پابند کیا کہ متعینہ رقم سے زیادہ رقم وصول نہ کی جائے۔

نجی اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کا مطالبہ، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں اور لیب میں کورونا وائرس جانچ کے لیے 2200 روپے، آئسولیشن وارڈ کے لیے 4,000 روپے، وینٹی لیٹر کے بغیر آئی سی یو کے لیے 7500 روپے اور وینٹلیٹر والے آئی سی یو کے لیے 9000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے عوام مایوس جبکہ اپوزیشن برہم ہے اور حکومت کو اپنے فیصلے سے دستبردار ہونے کا پرزور مطالبہ کیا۔

ایک مقامی شہری نے حکومت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گزشتہ تین ماہ سے بیروزگار ہیں ابھی حالات سنبھلے بھی نہیں ہیں اس دوران حکومت کا یہ فیصلہ مایوس کن ہے۔

انہوں نے وزیر صحت اور وزیراعلیٰ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

تلنگانہ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کی رکن لبنیٰ ثروت نے حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء کے دوران حکومت کو عوام کی صحت کی فکر کے بجائے منافع کی فکر ہے اور نجی اسپتالوں اور لیب کو منافع پہنچاتے ہوئے فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا جو دنیا کے کسی اور ملک یا ریاست نے نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاست آندھرا پردیش و دیگر ٘پڑوسی ریاستیں روزانہ پندرہ تا بیس ہزار سے افراد کی جانچ کر رہی ہے اسی لیے تلنگانہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر سوشل میڈیا پر حکومت کی پالیسی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.