حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس نے ملک کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کو بھی آزادی دلائی۔ انہوں نے گاندھی بھون میں منعقدہ تلنگانہ انضمام کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ Revanth Reddy Criticized BJP
ریونت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی مذاہب کے درمیان دراڑ پیدا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس تمام کو جوڑتی ہے، لیکن بی جے پی ہی ملک کو تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل چل رہے ہیں۔ BJP is Creating Rift between Religions