حیدرآباد میں واقع تلنگانہ کانگریس کے ہیڈ کوارٹر، گاندھی بھون میں کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر دفتر کو ایک ہفتے تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
گاندھی بھون کے کنٹرول روم میں معمول کے مطابق کام کرنے والے بہت سے رہنما کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ پارٹی کے سکریٹری نریندر یادو کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔
اس پس منظر میں، جی ایچ ایم سی کا عملہ گاندھی بھون کو صاف کرنے کے لیے سانیٹائز کررہاہے۔ آج دفتر سکریٹری نے گاندھی بھون کو ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد شہر میں کورونا کی لپیٹ میں عام،خاص سبھی آئے ہیں۔ اور کیسز میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی کے کئی علاقوں کو ریڈ زون بنایا گیا ہے۔ اور راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔