کانگریس رہنما ماری ششندر ریڈی نے پیر کے روز تلنگانہ الیکشن کمیشن پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باوجود ریاستی وزرا پر کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ریڈی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پختہ ثبوت پیش کرنے کے باوجود انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ان پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں جنہوں نے ایسے پروگراموں کی اجازت دی جس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی'۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔
چیف الیکشن کمیشنر، سنیل اروڑہ نے کہا کہ تلنگانہ کی 17 لوک سبھا سیٹوں پر 11 اپریل کو انتخابات ہونگے۔
انتخابات کے 7 مراحل کی تاریخیں 11 اپریل، 18اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔