ETV Bharat / state

وزیر اعلی تلنگانہ نے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی عیادت کی - تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راو

ریاست تلنگانہ کے سابق وزیراعلی چندر شیکھر راو اپنے فارم ہاوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیر علاج ہیں۔ Telangana CM calls on KCR at hospital

Telangana CM calls on KCR at hospital
Telangana CM calls on KCR at hospital
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 3:48 PM IST

حیدرآباد وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے سابق وزیراعلی وبی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو کی شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیادت کی جو فارم ہاوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلی کے ساتھ چندر شیکھر راو کے فرزند و سابق وزیر تارک راما راو بھی موجود تھے۔

  • #WATCH | Hyderabad: Telangana CM Revanth Reddy meets former CM and BRS chief K Chandrasekhar Rao at Yashoda Hospital

    He underwent a total left hip replacement surgery after he fell in his farmhouse in Erravalli, on December 7.

    (Video source - Telangana CMO) pic.twitter.com/OmQNVi1EWg

    — ANI (@ANI) December 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ڈاکٹرس سے سابق وزیراعلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راو آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت چندر شیکھر راو کے علاج کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی پہنچیں اور عوامی مسائل پر اظہار خیال کریں۔حکومت ان سے مشورے لے گی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعلی کے سی آر کا کامیاب آپریشن

واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے جمعہ کی رات چندر شیکھر راو کی سرجری کی۔ ڈاکٹرس ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، گذشتہ روز واکر کی مدد سے چندر شیکھر راو نے آہستہ آہستہ قدم اٹھائے۔ ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر سیتاکا اور سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی، وزیراعظم مودی اور دیگر رہنماوں نے کے سی آر کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تنماوں کا اظہار کیا تھا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.