ETV Bharat / state

Extreme Heat in Telangana and Andhra Pradesh: تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2 تا 3 دن مزید برقرار رہے گی۔ گرمی سے بچنے کے لیے لوگ مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ Extreme Heat in Telangana and Andhra Pradesh

author img

By

Published : May 19, 2022, 7:31 PM IST

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی
تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی

حیدرآباد: دونوں تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔Extreme Heat in Telangana and Andhra Pradesh محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2تا 3دن مزید برقرار رہے گی۔

گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔

صبح 9 بجے سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے۔دونوں ریاستوں میں لو لگنے کے سبب اموات کا بھی پتہ چلا ہے۔دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ٹھنڈی مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کی پیکٹس ومشروبات کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.