تلنگانہ سی آئی ڈی کی جانب سے سری سیلم ہائیڈرولک پلانٹ میں آتشزدگی واقعےکی جانچ جاری ہے۔اس واقعے میں 9افراد کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اس واقعہ کی سی آئی ڈی جانچ کے احکام دیئے۔سی آئی ڈی کی ٹیم نے پہلے ہی مقام واقعہ سے شواہد جمع کئے،ساتھ ہی جلی ہوئی اشیا کے نمونوں کو بھی حاصل کیاگیا۔
سی آئی ڈی اس زاویہ سے جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ واقعہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے یا پھر تکنیکی خرابی کا۔سی آئی ڈی نے اعلی عہدیداروں نے بیانات پہلے ہی قلمبند کردیئے ہیں۔سی آئی ڈی کے عہدیدار مزید شواہد کا تجزیہ کرنا چاہتے ہیں۔سی آئی ڈی کی ٹیم ایک مرتبہ پھر مقام واقعہ جائے گی۔سی آئی ڈی کے سربراہ گووند سنگھ اور ڈی آئی جی سومتی کی زیرقیادت یہ جانچ کی جارہی ہے۔سری سیلم پروجیکٹ کے ایک یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔محکمہ کی فنی ٹیم بھی اس سلسلہ میں سرگرم ہے۔