انعم کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے فرزند کے ساتھ 11دسمبر کو ہوئی۔
اس ویڈیو کی شوٹنگ دیامی فلمز کی جانب سے کی گئی جس میں اس تقریب کا مکمل احاطہ کیا گیا۔
ساتھ ہی خاندان کے اہم افراد سے مختصر بات چیت بھی کرتے ہوئے ان کے خیالات معلوم کئے گئے۔
اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کے بارے میں کہا 'میں، امی، بابا اور ازہان(ثانیہ مرزا کا بیٹا) آپ کی کمی محسوس کریں گے' ۔
اس ویڈیو میں انعم کی مہندی کی تقریب اور نکاح کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرزا بہنیں جذباتی ہوکر ایک دوسرے کے گلے لگ رہی ہیں۔