تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیف خان اپنے خرچ سے روزانہ رات کے اندھیرے میں سڑک کنارے زندگی گزارنے والے لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ سیف خان تقریباً 100 لوگوں کو کھانے کا پیکٹ تقسیم کرتے ہیں۔
قلعہ گولکنڈہ کے رہنے والے سیف خان اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ روزانہ 11 بجے رات سے ٹولی چوکی، نالہ نگر، مہدی پٹنم اور دیگر علاقوں میں گشت کرتے ہوئے روڈ پر رہنے والوں کو کھانا اور دیگر اشیا تقسیم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
خصوصی رپورٹ: کیوں مشہور ہے حیدرآبادی حلیم؟
اس کے علاوہ سیف خان پیٹرول پمپ پر کام کرنے والوں اور اے ٹی ایم سنٹرس میں سیکورٹی گارڈز کے لیے بھی سحری کا انتظام کرتے ہیں۔