ETV Bharat / state

تلنگانہ:آر ٹی سی کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سےخسارہ - کرایوں میں اضافہ

ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے ریاست میں آر ٹی سی کو امکانی خسارہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ تخمینہ لگایا ہے کہ امسال آرٹی سی کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان نقصانات کی پابجائی کے لئے تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پاس سوائے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

تلنگانہ:آر ٹی سی کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سےخسارہ

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 12:02 PM IST

تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے اس سال 350 کروڑ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدیداروں نے ریاست میں آر ٹی سی کو امکانی خسارہ کا جائزہ لینے کے بعد یہ تخمینہ لگایا ہے کہ امسال آرٹی سی کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان نقصانات کی پابجائی کے لئے تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پاس سوائے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات مختلف اداروں کی جانب سے کئے جا رہے ہیں لیکن آرٹی سی کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ ریاست میں آر ٹی سی پہلے سے ہی خسارہ میں ہے اور اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی اجرائی کے معاملہ میں دو ہفتہ کی تاخیر سے کام لے رہی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد جب بتدریج لاک ڈاؤن کا خاتمہ کرنے کے اقدامات کئے گئے اس وقت آرٹی سی میں سماجی فاصلہ اور نصف تعداد کے ساتھ سفر کی ہدایات کے سبب بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی کی مکمل خدمات کو بحال کیا جاچکا ہے اور تلنگانہ میں اضلاع اور شہر میں جملہ 9ہزار754 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق آرٹی سی پر 350کروڑ کے امکانی بوجھ سے ریاستی حکومت کو واقف کروایا جاچکا ہے اور کہا جارہاہے کہ آئندہ چند یوم کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور آرٹی سی کو ہونے والے بھاری نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آرٹی سی کرایوں میں اضافہ کی بھی تجویز حکومت کے زیر غور ہے تاکہ عوامی ذرائع حمل و نقل کی بس سہولت فراہم کرنے والے ادارہ کو خسارہ سے بچانے کے اقدامات کئے جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.