ETV Bharat / state

نرس کی عصمت دری، ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج

نرس نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹرگذشتہ چند ہفتوں سے اس کو ہراساں کررہا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب متاثرہ کے والدین نے بھداچلم ٹاون پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔

نرس کی عصمت دری، ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج
نرس کی عصمت دری، ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 1:17 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدراچلم میں پیش آیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ ڈاکٹر سرکاری اسپتال بھداچلم میں خدمات انجام دیتا تھا۔وہ متاثرہ کے مکان پہنچا اور اس کی عصمت دری کی۔

نرس نے پولیس کو بتایا کہ یہ ڈاکٹرگذشتہ چند ہفتوں سے اس کو ہراساں کررہا تھا۔یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ کے والدین نے بھداچلم ٹاون پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔

پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج کرلیا جو مفرور بتایاجاتا ہے۔اس اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملزم کنٹریکٹ ڈاکٹر تھا جس نے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔اس عہدیدار نے کہاکہ اسپتال میں اس تعلق سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

اس معاملہ کو علم میں لانے کے بعد فوری طورپر کارروائی کی جائے گی۔سی آئی بھدراچلم ونود ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376کے تحت معاملہ درج کرلیاگیا اور اس کی تلاش شروع کردی گئی۔نرس کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.