اس سلسلہ میں انہوں نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن اور انچارج کرشنا داس کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔
رگھونند راؤ نے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس پر اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک خاتون کی جانب سے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے جبکہ راو نے کہا کہ خاتون نے ان پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض افراد نے ان کی سیاسی ترقی پر حسد کرتے ہوئے ایسے الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی سالوں سے سنجیدگی کے ساتھ پارٹی کیلئے کام کیا ہے اور پارٹی کی روایات کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی کو اہمیت دی ہے۔
رگھونند راؤ نے کہاکہ سیاست میں کام کے بغیر کوئی بھی شبیہ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام معاملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہوں نے عدالت سے راحت ملنے تک پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔