وزارت نے ریاستوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جو امتحانات منعقد ہوچکے ہیں ان پیپرس کی جانچ کا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔
وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امتحانات منعقد ہونے سے کم از کم دس یوم قبل طلبا کو مطلع کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے بھی مختلف ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امتحانات اور نتائج کے سلسلہ میں تفصیلی غور و خوص کیا۔
رمیش پوکھریال نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تمام پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نویں اور 11 ویں جماعت کے طلبا کو کچھ تجزیہ کی بنیاد پر مرموٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جیسے ہی لاک ڈاون خت ہوجائےگا بہت جلد منعقد کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں انٹر امتحانات کا انعقاد عمل میں آچکا ہے اور دسویں جماعت کے مابقی امتحانات کا لاک ڈاون کے فوری بعد انعقاد عمل میں آئے گا۔