حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس نے آن لائن کرکٹ بیٹنگ کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر ایم سائی کرن، (این جی اوز کالونی) ایم مدھو( ہستینا پورم) ایس راجیش ( این جی اوز کالونی) اور اے انویش ریڈی ( ہستینا پورم) کو پوچما ٹیمپل کے پاس سے حراست میں لیا۔
پولیس نے ان کے قبضے سے چار موبائل فونز برآمد کیے۔ ملزمین میں تین طلبہ ہیں جب کہ راجیش پرائیویٹ ملازم ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میچز جاری ہیں۔ اس کو لے کر حیدرآباد پولیس بیٹنگ معاملوں کو روکنے کےلیے اقدامات کررہی ہے۔