حیدرآباد: تلنگانہ كے وزیراعلیٰ كے چندر شیكھر راو كی اپیل پر تاریخی شہر حیدرآباد میں ایك ساتھ قومی ترانہ گانے كو لے كر تقریب كا اہتمام كیا گیا جس میں وزراء، ركن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی سمیت تمام مقبول و عام شخصیات نے شركت كی۔ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ كر شركت كی۔ اس كے علاوہ ریاستی وزراء محمود علی، سرینواس گوڑ، پرشانت ریڈی، ٹی سرینواس یادو، ایم ایل ایز اور ایم ایل سی نے بھی حصہ لیا اور اسے کامیاب بنانے میں ایم رول ادا كیا۔
آزادی کے 75برس مكمل ہونے کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں اجتماعی قومی ترانہ پڑھا جائے۔ تلنگانہ كے لوگوں نے اپنے وزیراعلیٰ كی اپیل پر مثبت ردعمل كا اظہاار كرتے ہوئے اس پروگرام میں شركت كی۔ تمام دفاتر، تعلیمی اداروں، عوامی، پرائیویٹ اداروں، شاپنگ مالس، سنیما تھیٹرس میں کام چند وقفے كے لئے بند كردیا گیا تھا اور یہاں تک کہ ٹریفک بھی روک دی گئی تھی۔
ریاست تلنگانہ میں دن میں ساڑھے گیارے بجے كے قریب تمام لوگوں نے ایك ساتھ قومی ترانے گانے كا ایك شاندار ریكارڈ قائم كیا۔ عام لوگوں میں بھی اس پروگرام كو لے كر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔