ETV Bharat / state

اسکولزکھولنےپروالدین،سرپرست تنظیموں کا اعتراض - ریاست تلنگانہ

اولیاء طلبہ کی مختلف تنظیموں کا کہنا ہےاسکولز کھولنےکا فیصلہ سیاسی ہے۔ حکومت تلنگانہ گرائجویٹ کونسل انتخاب میں ٹیچرز اور اسکول انتظامیہ کی تائید حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اسکولزکھولنےپروالدین،سرپرست تنظیموں کا اعتراض

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 6:46 AM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کے اسکولوں کی باضابطہ کلاسس کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں حکومت کے خلاف ناراضگی پیدا ہونے لگی ہے اور کہا جارہاہے کہ ریاستی حکومت اپنے موقف سے انحراف کرتے ہوئے طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کی مرتکب ہورہی ہے۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ تعلیم اور ماہرین تعلیم کی جانب سے پیش کردہ سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں میں چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لئے باضابطہ کلاسس کے آغاز کے فیصلہ اور اعلان کے ساتھ ہی بیشتر نجی اسکولوں نے کورونا وائرس کے اصولوں کے ساتھ کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے لیکن تمام اسکولوں سے اس بات کی تاکید کی جارہی ہے کہ صرف والدین کا اجازت نامہ نہیں بلکہ ساتھ میں مکمل فیس بھی جمع کروائی جائے تب ہی طلبہ کو کلاسس میں شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ احکام میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں یکم فروری سے نویں اور دسویں جماعت کے آغاز کے لئے جو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں ان رہنمایانہ خطوط کا اطلاق اس فیصلہ پر بھی ہوگا۔

حکومت کے احکامات کے مطابق تمام اسکول انتظامیہ کو اسکول میں باضابطہ تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسس کے اہتمام کو بھی لازمی کیا جانا چاہئے کیونکہ جن طلبہ کو والدین اسکول روانہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں ان طلبہ کا سلسلہ تعلیم بھی جاری رہے اور سالانہ امتحان میں وہ طلبہ بھی شرکت کرسکیں جو باضابطہ کلاسس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں اولیائے طلبہ اور سرپرستوں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کو دیکھنے کے باوجود سیاسی مفادات کے حصول کے لئے اسکولوں کی کشادگی کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسکولوں کی کشادگی کا مطالبہ کر رہے اسکول انتظامیہ مجوزہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں برسراقتدار جماعت کی تائید کریں۔

اولیاء طلبہ اور سرپرستوں کی تنظیموں کے ذمہ داروں نے کہا کہ جب حکومت واضح طور پر یہ کہہ رہی ہے کہ والدین سے اجازت نامہ حاصل کرتے ہوئے باضابطہ کلاسس میں شرکت کی جائے تو اس سے واضح ہورہا ہے کہ ریاستی حکومت کسی بھی طرح کے ناگہانی واقعہ کی صورت میں اپنا دامن جھاڑنے کی حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.