ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کوروناکے765نئےکیسز

مہاراشٹرکے خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس وبا کی شدت میں اضافہ کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطہ میں موذی وبا کے 765 نئے کیسز رپورٹ اور آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کوروناکے765نئےکیسز
مراٹھواڑہ میں کوروناکے765نئےکیسز
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 11:16 AM IST

مراٹھواڑہ میں میں کورونا وائرس کے مزید 765 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی موت

مہاراشٹرکے خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس وبا کی شدت میں اضافہ کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس خطہ میں موذی وبا کے 765 نئے کیسز رپورٹ اور آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

خطےکے ہیلتھ افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے شہری علاقوں کے مقابلہ دیہی علاقوں میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

خطےکے سبھی اضلاع سے دستیاب تفصیلات کے مطابق اس علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع جالنا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 93 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع لاتور میں 49 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع بیڈ میں 49 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع پربھنی میں 31 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع اورنگ آباد میں 325 ، ضلع ہنگولی میں 56 اور ضلع عثمان آباد میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.