ETV Bharat / state

Dalit Bandhu Scheme: دلت بندھو اسکیم کے تحت نامپلی حلقہ میں سو دلتوں کو دس لاکھ روپے منظور

رکن اسمبلی جعفرحسین معراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقہ نامپلی کے چنتل بستی علاقہ میں دلت بندھو اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے والوں کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ Dalit Bandhu Scheme

دلت بندھو اسکیم کے تحت نامپلی حلقہ میں سو دلتوں کو دس لاکھ روپئے منظور

author img

By

Published : May 20, 2022, 5:56 PM IST

حیدرآباد: رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر اسمبلی حلقہ میں دلت بندھو اسکیم کے لیے 100 دلت افراد کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ نامپلی اسمبلی حلقہ کے لیے پہلے مرحلہ کے تحت ایک سو افراد کے فارمس کو منظور کیا گیا اور ان کے اکاونٹس میں دس لاکھ روپے کی رقم پہنچ چکی ہے جس کے ذریعہ استفادہ کنندگان مختلف کاروبار شروع کریں گے۔ حکومت کی جانب سے یہ رقم نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے دی جارہی ہے تاکہ روزگار سے جوڑا جاسکے۔

دلت بندھو اسکیم کے تحت نامپلی حلقہ میں سو دلتوں کو دس لاکھ روپئے منظور

انہوں نے بتایا کہ 51 افراد کو جنہوں نے گاڑی کے لیے فارم داخل کیا تھا انہیں نئی گاڑیاں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی کوششوں سے حکومت کی مختلف اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں استفادہ کنندگان کو گاڑیوں کی چابی حوالے کی جائے گی۔ انہوں نے دلت بھائیوں سے اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Disha Encounter: دیشا انکاؤنٹر فرضی تھا، سرپورکر کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

رکن اسمبلی نے بتایا کہ دلت بندھو اسکیم پر تیزی سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں یہ اسکیم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہر اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کے تحت دو ہزار افراد کو دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے رقم کو صحیح استعمال کرنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکیں۔ اس موقع پر ایس سی کارپوریشن کے ای ڈی رمیش، ریڈہلز کے کارپوریٹر عارف رضوان و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.