ریاست تلنگانہ میں قومی کنوینر مسلم راشٹریہ منچ ڈاکٹر شاہد اختر نے تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ کا دورہ کیا اور ریاستی کنوینر سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی تفصیلات حاصل کیں۔
تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ایم اے ستار و معاون کنوینر سید فیاض احمد نے انہیں منچ کی کارکردگی سے واقف کروایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اختر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاست میں مسلم راشٹریہ منچ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملک میں این آر سی سے متعلق مسلم طبقے میں پائی جانی والی بے چینی کے تعلق سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ این آر سی ایک عمل ہے جو ہر دس برس کے بعد انجام دیا جاتا ہے جس سے شہریوں سے متعلق معلومات ملک کی آبادی اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ جمع کیا جاتا ہے یہ دنیا کے ہر ملک میں کیا جاتا ہے۔
کنوینر مسلم راشٹریہ منچ نے این آر سی سے مسلمانوں کو خوفزدہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھارتی تھے اور رہیں گے انہیں اس ملک سے نہیں نکالا جاسکتا۔
انہوں نے مسلمانوں کو افواہوں پر توجہ نہ دینے کے علاوہ اپنے ضروری دستاویزات بنالینے اور انہیں درست کروالینا چاہیے۔