حیدرآباد کے جلپلی مونسپل کمشنر جی پی کمار نے شاہین نگر ایرا کنٹہ علاقے میں اناپورنا کھانے کے مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کھانا بنانے کا طریقے کار اور صاف صفائی کا جائزہ لیا بعد ازیں انھوں نے غریب افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
جی ایچ ایم سی حدود میں غریب افراد کو پانچ روپئے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر مذکورہ مونسپل کمشنر نے علاقے میں واقع ہوٹلز کا معائنہ کیا اور صاف صفائی نہیں رکھنے والے ہوٹلز کے خلاف کاروائی کی۔ انھوں نے بلدیہ کی جانب سے منظوری کے دستاویزات نہیں رکھنے والے ہوٹل مالکان کو بلدیہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ کمشنر نے فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والے دکانداروں کو بھی تنبیہ کی اور مستقبل میں اس طرح کے عمل پر کاروائی کا انتباہ دیا۔