ETV Bharat / state

Munawar Faruqui Show in Hyderabad: منور فاروقی کا حیدر آباد میں شو - منور فاروقی کا حیدر آباد میں شو

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی Stand Up Comedian Munawar Faruqui جنہیں بنگلور پولیس نے حال ہی میں دائیں بازو کی تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے شو کرنے سے روک دیاتھا جلد ہی تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں شو کریں گے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی
اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 3:26 PM IST

منور فاروقی نے ممبئی میں بھی اپنا پروگرام کیا تھا اور اب وہ حیدرآباد میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعلان اپنی انسٹا گرام پوسٹ سے کیا Munawar Faruqui Instagram جس میں انہوں نے اپنے شو کا نام دھندو رکھا ہے۔ یہ شو 9 جنوری کو ہونے والا ہے۔ انہوں نے اس شو کے ٹکٹ کا لنک بھی شئیر کیا۔ اس شوکے مقام کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

قبل ازیں تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے کہا تھا کہ حیدرآباد کاسما پولیٹن شہر ہے جہاں مختلف علاقوں کے لوگ بستے ہیں۔ انہوں نے کامیڈین کو اپنا شو یہاں کرنے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم محض اس لئے منور فاروقی اور کنال کامرا کے شو منسوخ نہیں کریں گے کیونکہ ہم ان سے سیاسی اعتبارسے ہم آہنگ نہیں ہیں۔

دائیں بازو کے گروپس کے احتجاج کے بعد بنگلور میں فاروقی کے شوکو نومبر میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی گجرات، گڑ گاؤں، چھتیس گڑھ اور گوا میں بھی ہندوتوا گروپس کی دھمکیوں پر ان کے شو کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.