وائس چانسلر پروفیسر پوڈیل آپا راؤ کی سربراہی میں فیکلٹی کا ایک وفد یونیورسٹی آف بورڈیو کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کے لیے فرانس کے شہر بورڈو میں ہے۔
اس وفد میں پروفیسر این سیوا کمار ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی امور، ایم جے سوامی اور ڈاکٹر عرفان غازی شامل ہیں۔
فرانس کے تجارتی شہر بورڈو میں جاری کانفریس کا عنوان 'پودوں کے ساتھ صحت سے متعلق فوائد اور بائیو مالیکولس' ہے۔
یونیورسٹی آف بورڈیو کے زیر اہتمام 27 سے 29 نومبر ، 2019 کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں بورڈو یونیورسٹی اور یو او ایچ کے متعدد فیکلٹی لیکچر دینگے۔
صحت کے فوائد کے ساتھ پودوں کی روایتی بمقابلہ نامیاتی پیداوار، کوانٹیفیکیشن اور پیداوار کے لئے سبزیوں کے نکالنے، پلانٹ پر مبنی مصنوعات کے استعمال کے مقاصد، تشکیل اور تعامل ، فوڈ سپلیمنٹس میں کوالٹی کنٹرول، ضابطہ اور کوالٹی کنٹرول جیسے عنوانات پر مقالات پیش کیے جائیں گے ہیں۔
اس کانفریس کےدوران 27 نومبر 2019 کو یونیورسٹی آف حیدرآباد (یو او ایچ) اور بورڈو یونیورسٹی نے بورڈو میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے،جس سے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تعلیمی رابطہ اور بین الاقوامی تبادلے میں آسانی ہوگی۔
یونیورسٹی آف بورڈو، فرانس کی اعلی درجے کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس میں اساتذہ کی تعداد 5،000 سے زیادہ ہے اور طلباء کی تعداد 50،000 سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں : یونیورسٹی آف حیدرآباد اور یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے درمیان مفاہمت
یونیورسٹی میں گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی میں مطالعے کے کئی پروگرام ہیں۔ یہاں انگریزی زبان میں سکھائے جانے والے بین الاقوامی پروگرام بھی ہیں، اور اس نے غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
مستقبل میں یو او ایچ یونیورسٹی آف بورڈو کے مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تبادلہ پروگرام میں گذرنے والے طلباء کے لئے ممکنہ طور پر پیش رفت کرے گی۔