ETV Bharat / state

آندھراپردیش، رائل سیما میں مانسون سرگرم

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 4:48 PM IST

مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، رائل سیما کے اننت پور، چتور اور کرنول میں بارش کاامکان ہے۔

آندھراپردیش، رائل سیما میں مانسون سرگرم
آندھراپردیش، رائل سیما میں مانسون سرگرم

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی کے سریکاکلم،وجیانگرم اور وشاکھاپٹنم کے بعض علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،پداپلی،کریم نگر، محبوب آباد، ورنگل اربن، ورنگل رورل، کھمم، بھدرادری کوتہ گوڑم، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،نرمل، نظام آباد اور جگتیال میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

اس بلیٹن میں کہا گیا کہ جنوبی ساحلی اے پی کے اضلاع کرشنا، گنٹور کے ساتھ ساتھ ساحلی اے پی کے اضلاع مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، رائل سیما کے اننت پور، چتور اور کرنول اضلاع میں بھی بارش کاامکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی کے ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغرب مانسون ساحلی اے پی، رائل سیما میں سرگرم اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ہے۔اے پی کے رائل سیما اور تلنگانہ کے کئی مقامات پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: آسرا پنشن کی رقم جاری کردی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.