ETV Bharat / state

Deadly Attack at MIM Corporator's Nephew جان لیوا حملے میں ایم آئی ایم کارپوریٹر کے بھتیجے کی موت

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 7:36 PM IST

Updated : Dec 19, 2022, 11:00 PM IST

حیدرآباد میں ایم آئی ایم کے کارپوریٹر کے بھتیجے پر جان لیوا حملہ ہوا جس میں اس کی موت ہوگئی۔ Nephew of MIM Corporator Died in Deadly Attack

Deadly Attack at MIM Corporator's Nephew
ایم آئی ایم کارپوریٹر کے بھتیجے پر حملہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے للیتا باغ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے کارپوریٹر کے دفتر میں ایک نامعلوم شخص نے کارپوریٹر کے بھتیجے پر حملہ کیا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہ وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر محمد امجد علی اس بات کی تصدیق کی۔ Attack at MIM Corporator Office in Hyderabad

ویڈیو

تفصیلات کے مطابق پُرانے شہر حیدرآباد میں للیتا باغ ڈیویژن اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹر کے دفتر میں نامعلوم حملہ آوروں نے دن دہاڑے ایک انٹرمیڈیٹ طالب علم کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا۔ متوفی کی شناخت سید مرتضیٰ انس (19 برس) کے طور پر کی گئی ہے جو ڈویژن 36 کے کارپوریٹر محمد علی شریف (اعظم) کا بھتیجہ تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ متوفی نوجوان جب کارپوریٹر کے دفتر میں تھا دو حملہ آوروں نے بلیڈ سے اس پر حملہ کردیا۔ حملے کے دوران حملہ آور نے مرتضیٰ کی گردن پر شدید وار کئے جس سے بہت زیادہ خون بہہ گیا۔ حملے کے فوراً بعد زخمی ہو کنچن باغ کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

حملے کی اطلاع ملنے پر ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ بھوانی نگر پولیس کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہسپتال بھیج کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2022, 11:00 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.