ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ اور راجوری میں پاکستان کے خلاف مظاہرے - Protest against Pakistan

بجرنگ دل نے بس اسٹینڈ روڈ جموں کے قریب کٹھوعہ اور راجوری میں ہوئے حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کا پتلا جلایا۔ گذشتہ اتوار کو کٹھوعہ کے بلور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک پولیس افسر ڈی ایس پی رینک اور اے ایس آئی زخمی ہوگئے۔

کٹھوعہ اور راجوری میں پاکستان سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرے
کٹھوعہ اور راجوری میں پاکستان سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2024, 1:08 PM IST

کٹھوعہ اور راجوری میں پاکستان سرچ آپریشن کے خلاف مظاہرے (ETV Bharat)

جموں: عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف راشٹریہ بجرنگ دل نے بس اسٹینڈ روڈ جموں کے قریب احتجاج کرکے پاکستان کا پتلا جلایا اور پاکستان مخلف نعرے لگائے۔ اس موقعے پر صدر راکیش بجرنگی نے کہا کہ جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے واقعات کا گراف بڑھ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔

کٹھوعہ کے بلور میں عسکریت پسندوں نے اتوار کو پولیس اور فوج پر تصادم آرائی کے دوران فائرنگ کی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک پولیس افسر ڈی ایس پی رینک اور اے ایس آئی زخمی ہوگئے۔
بجرنگ دل نے احتجاج کے دوران فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور راہول گاندھی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ دوسری جانب آج بھی جموں کشمیر پولیس فوج نے کٹھوا اور راجوری علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ اتوار کو تصادم آرائی کے بعد عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کاروائی تیز کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہفتہ کی شام کٹھوعہ ضلع کے جنگلاتی گاؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ اتوار کی شام کو راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے کی منیال گلی میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔واضح رہے کہ جموں اور سامبا میں چند مہینوں سے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر کئی مرتبہ حملے کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.