کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس تھانہ قیموہ کی پارٹی نے کھڈونی بائی پاس پر ایک مخصوص چوکی قائم کی تھی اور چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص سے قبضہ سے 750 گرام چرس بر آمد کیا، مذکورہ شخص نے موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ کر گرفتار کیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت کاوکی بازار قیموہ کے رہنے والے پرویز احمد شیخ ولد عبدالرحمان شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
وہیں گلاب باغ میں پولیس پارٹی کی طرف سے ایک اور ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو تھیلہ لے جانے کے دوران روک لیا،تلاشی کے بعد اس کے قبضے سے 3 کلو فُکی پوست کا بھوسا 3 کلو 50 گرام براؤن شوگر، ایک ڈیجیٹل ترازو منشیات فروشی کے کاروبار سے متعلق 29,750 نقد رقم برآمد کی گئی ۔جس کے بعد مذکورہ شخص کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت نظام الدین کنشی ولد محمد عبداللہ کنشی ساکن گلاب باغ کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: شوپیاں: کورٹ کمپلیکس میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام کا انعقاد - Swachhata hi seva
اس مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 91/2024 U/S 8/20 NDPS ایکٹ کے ساتھ پولس اسٹیشن قیموہ میں اور مقدمہ FIR نمبر 226/2024 U/S 8/15, 21 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں کیس درج کیا گیا، دونوں کیسز کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔