ETV Bharat / state

Jashn e Baharan 2022: مولانا آزاد اردو یونیورسٹی طلباء یونین کے 'جشنِ بہاراں' کا آغاز - jashn e Baharan 2022

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباء یونین کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام جشنِ بہاراں 2022 کا 24 تا 28 جون اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت مختلف ادبی، ثقافتی اور کھیل کود مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ MANUU Students Union jashn e Baharan begins today

اردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے ”جشنِ بہاراں“ کا آج سے آغاز

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 6:43 PM IST

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ یونین کی پروگرام جشنِ بہاراں 2022 کا 24 تا 28 جون اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت مختلف ادبی، ثقافتی اور کھیل کود مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 5 جولائی کو ایک جاب فیسٹ کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔ MANUU Students Union jashn e Baharan begins today

ڈاکٹر محمد یوسف خان، کنوینر، طلباء یونین مشاورتی کمیٹی و پرنسپل پالی ٹیکنیک کے مطابق 24 جون کو آغا حشر کشمیری آڈیٹوریم میں اس جشن کا بیت بازی کے ساتھ آغاز ہوگا۔ اسپورٹس اور کھیل کود کا اسپورٹس کمپلیکس اور میدان میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس کے کنوینر ڈاکٹر وقار النسا، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس اور ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، جسمانی تعلیم و کھیل کود ہیں۔ اس میں اتھیلیٹکس، بیڈمنٹن، کیرم، شطرنج، کرکٹ، فٹ بال، کبڈی، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔

ادبی مقابلوں کے کنوینر ڈاکٹر احمد خان (ڈائریکٹر مرکز برائے مطالعات ثقافت) ہیں۔ بیت بازی، مباحثہ، تقریری مقابلہ، تحریری مقابلہ، یوتھ پارلیمنٹ ادبی مقابلوں کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ اٹوال، شعبۂ ہندی اور ڈاکٹر مظفر حسین، اسوسیئٹ پروفیسر تعلیم و تربیت زائد نصابی سرگرمیوں کے کنوینر ہوں گے۔ اس میں ثقافتی شام (کلچرل نائٹ) فوڈ فیسٹ، جاب فیسٹ ڈے، پوسٹر سازی، پینٹنگ، مشاعرہ، قرأت مسابقہ شامل ہیں۔ MANUU Students Union jashn e Baharan begins today

مزید پڑھیں:کشمیر کیمپس میں عنقریب فارسی مضمون متعارف کیا جائے گا: پروفیسرسید عین الحسن

یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام جشنِ بہاراں کے ایک حصے کے طور پر جاب فیسٹ ڈے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 جولائی ہے۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی مشاورتی کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ جاب میلہ اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر موجود بروشر سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد مرسلین، صدر یونین، محمد ابو حمزہ، نائب صدر، محمد حارث، سکریٹری نے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کرواتے ہوئے جشنِ بہاراں میں حصہ لیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.