ETV Bharat / state

Man Arrested in Telangana ایک ہی لڑکی کی شادی تین افراد سے کرانے والا دلہن کا مددگار گرفتار - تلنگانہ میں دھوکہ دہی کا کیس

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے تین افراد سے شادی کی اور لاکھوں روپے کی ٹھگی کر لی پولیس لڑکی کی تلاش میں ہے وہیں لڑکی کے مددگار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ Fraud Marriage Case in Telangana

ایک ہی لڑکی کی شادی تین افراد سے کرانے والا دلہن کا مددگار گرفتار

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 12:31 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ہی لڑکی کی شادی تین افراد سے کرواتا تھا اور اس شادی سے لاکھوں روپے ٹھگ لیا۔ شخص دلہن کا مددگار بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے رہنے والے شیوا کمار نے آسانی کے ساتھ رقم کمانے کے لئے تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ مل کر سادہ لوح افراد کو شادی کے نام پر ٹھگنے کا منصوبہ بنایا۔ یہ دونوں ایسے افراد کو نشانہ بناتے تھے جو پہلی بیوی کی موت یا چھوڑ دینے پر دوسری شادی کرنا چاہتے تھے۔ شیوا کمار نے 8 ماہ قبل نظام آباد ضلع کے سری کنڈا منڈل سے تعلق رکھنے والے لکشمن کی دوسری شادی محبوب نگر کی اس لڑکی سے کروائی۔ لکشمن کے چار بچے ہیں۔ اس کی بیوی کا 20 سال پہلے انتقال ہوا تھا۔

شادی کے کچھ دن بعد لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کے گھر جارہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ لاپتہ ہوگئی۔ کافی دن انتظار کے بعد لکشمن نے شادی کروانے والے شیوا کمار سے رابطہ کیا اور دلہن کو گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے لکشمن کو یقین دلایا کہ ایک ہفتہ کے اندر لڑکی واپس آجائے گا۔ جب کئی دنوں تک انتظار کے بعد لڑکی واپس نہ آئی تو لکشمن کو احساس ہوا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ شیوا کمار پہلے ہی اسی لڑکی کی دو دیگر افراد کے ساتھ شادی کرا چکا تھا۔ حال ہی میں وہی لڑکی سے راجنا سرسلہ ضلع کے بوئن پلی منڈل کے ایک گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ شادی کا معاہدہ کرنے کے لئے شیوا کمار ویمول واڑہ ٹاون پہنچا تھا۔ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد لکشمن اور اس کے رشتہ دار وہاں پہنچے اور شیوا کمار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس لڑکی کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Marriage Fraud شادی کے بہانے قیمتی اشیا کا سرقہ کرنے والی شاطر دلہن کو پولیس نے گرفتار کرلیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.