ETV Bharat / state

KCR Birthday وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے یوم پیدائش پر درگاہ یوسفین پر چادر پوشی - وزیر اعلی کے لیے خصوصی دعا

نامپلی میں تلنگانہ کے وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ کے یوم پیدائش کے موقعے پر درگاہ یوسفین پر چارد پیش کی گئی اور وزیر اعلی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 12:37 PM IST

وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے یوم پیدائش پر درگاہ یوسفین پر چادر پیشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے نامپلی میں وقف بورڈ کے چیئرمن محمد مسیح اللہ کی صدارت میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کے 69 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ محمود علی نے بھی شرکت کی۔ وہیں درگاہ یوسفین پر گل و چادر چڑھائی گئی، سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر امام مسجد یوسفین مولانا سید حیدر پاشا جاوید اور مولانا شعیب نے وزیر اعلی کے سی آر اور ان کے افراد خاندان کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے دعا فرمائی، ملک بھر میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی اعلیٰ کامیابی اور تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے دعا کی گئی۔ بعدازاں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کو صرف تلنگانہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کی فکر ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح تلنگانہ میں گذشتہ آٹھ برسوں میں ترقی ہوئی ہے اسی طرح ملک بھر کے تمام علاقوں کے ہر شعبہ حیات میں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ صرف تلنگانہ کی عوام کے چہیتے نہیں ہیں بلکہ ملک بھر کے لوگ انہیں چاہتے ہیں اور عوام کی خواہش ہے کہ وہ ملک کی عملی سیاست میں اپنا حصہ ادا کریں، تاکہ لوگوں کو تلنگانہ جیسی خوشیاں نصیب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ برسوں میں تلنگانہ حکومت نے ہر شعبہ میں غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ اس کی مثال ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آتی۔

وزیر داخلہ نے میں کہا کہ کے سی آر کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت نے پچھلے آٹھ برسوں میں تلنگانہ میں بہترین اسکیمات اور عمدہ وظائف جاری کیے ہیں۔ ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمات کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر گھر مفت پانی کی فراہمی، 24 گھنٹے معیاری بجلی کی فراہمی اور کسانوں کے لیے اسکیمات کو عمل میں لایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے دعا فرمائی اور خواہش ظاہر کی کہ کے سی آر مرکزی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں تاکہ ملک کے کسانوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے، اور ملک میں اتحاد، امن و چین، محبت اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر بھارت کی حالت بہت ہی خراب ہوچکی ہے، کیونکہ مرکزی حکومت، عوام میں نفرت ڈال رہی ہے، دشمنی کو فروغ دیا جارہا ہے، تشدد کو بڑھاوا دیا جارہا ہے، عوام میں پھوٹ ڈالی جارہی ہے اور ہر وقت غلط بیانات دیتے ہوئے زہر اگلا جارہا ہے۔ اس کے برخلاف تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت ریاست کو ترقی کی طرف گامزن کر رہی ہے۔ آج ملک میں کوئی ماڈل ہے تو وہ صرف اور صرف تلنگانہ ماڈل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Hajj 2023 online وزیرداخلہ محمد محمود علی نے عازمین حج کیلئے آن لائن درخواست کاونٹرس کا افتتاح کیا

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے دنوں میں بی آر ایس پارٹی کا ساتھ دے کر، کے سی آر کو مرکزی حکومت میں اہم کردار ادا کرنے میں ساتھ دیں۔ اس موقع پر وقف بورڈ کے چیئرمن محمد مسیح اللہ خاں ، بی آر ایس پارٹی کے سینیر قائدین عارف الدین، منیرالدین، سید اکبر حسین، بدرالدین، محمد اطہراللہ، نواب ارشد خاں،لطیف شرفن، محبوب، اور دیگر شریک تھے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ نے محمد بدرالدین کی جانب سے ترتیب کردہ شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ اس کے بعد ریاستی وزیر تلاسانی سرینیواس یادو کے منعقد کردہ کے سی آر سالگرہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیک کاٹا، پھر اعظم پورہ پارٹی دفتر میں شرکت کی اور پارٹی قائدین کو جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیک کاٹا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.