ETV Bharat / state

تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں کورونا کی صورتحال تشویشناک

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 2:23 PM IST

تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مہاراشٹر اور کرناٹک کے سرحدی علاقہ کے قریب تلنگانہ کے اضلاع کے مواضعات میں صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر اور کرناٹک سرحد: تلنگانہ اضلاع میں کورونا کی صورتحال تشویشناک

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں کورونا وبا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر عوام میں فکرمندی کا احساس پایا جاتا ہے۔ نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی میں کئی دیہاتوں میں موذی مرض کے معاملات میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی افراد نے پڑوسی ریاست کے سرحد والے علاقوں میں چیک پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض دیہاتوں میں اپنے طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے اس کے نفاذ کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی، مہاراشٹر کی سرحد پر واقع ہے۔ یہاں سے روزانہ مہاراشٹر کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں، اسی طرح وہاں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد تلنگانہ کے اس ضلع کو آتی ہے۔ سرحد کے مقامات پر کرناٹک اور مہاراشٹر کی جانب سے چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تاہم تلنگانہ حکومت نے آمد و رفت پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ اس علاقہ کے کورونا کے مریض نارائن کھیڑ، سنگاریڈی اور حیدرآباد کے اسپتالوں کو جارہے ہیں۔ متحدہ میدک ضلع میں مثبت معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ایک ہی دن میں اس ضلع میں تقریباً 100 معاملات درج کئے گئے۔

دوسری جانب ضلع بھر میں سرکاری اسپتالوں میں ریاپڈ معائنے کئے جارہے ہیں۔ سنگاریڈی ضلع میں بھی اسی طرح کی صورتحال پائی جاتی ہے جس کے پیش نظر میدک ضلع کے چناشنکرم پیٹ منڈل کے کامارم، رے گوڑا منڈلوں میں مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کیا جارہا ہے۔ چناشنکرم پیٹ منڈل کے کامارم میں ایک ہی دن میں کورونا کے 19 معاملات درج کئے گئے۔ اسی طرح ایس بی آئی کے ملازم کے ایک کے بعد ایک اس وبا سے متاثر ہونے کے بعد بینک کو بند کردیا گیا ہے۔ کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر اس علاقہ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکام کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور ٹیکہ اندازی کے عمل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سنگاریڈی ضلع کی تمام صنعتوں میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کووڈ کی شدت سے سنگاریڈی اور میدک کلکٹریٹ میں بعض پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ مختلف کاموں کے لئے کلکٹریٹ کو آنے والوں کے لئے کورونا کے معائنے لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.