ETV Bharat / state

مانو میں داخلے کی آخری تاریخ یکم/مئی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019-20 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر علاقائی کیمپس اور کالجس میں ریگولر کورسز کے لیے آن لائن داخلے جاری ہیں۔

author img

By

Published : Apr 25, 2019, 7:52 PM IST

فائل فوٹو

انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم/مئی ہے۔

انٹرنس کی بنیاد پر داخلہ دیے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی،فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک اور ایم ایڈ،انڈر گریجویٹ پروگرامس بی ایڈ، بی ٹیک نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ، اپیرل و آٹوموبائیل انجینئرنگ شامل ہیں۔

حیدرآباد کے مرکزی کیمپس کے علاوہ دیگر علاقائی کیمپس میں بھی داخلے جاری ہیں۔ اسی دوران نظامت داخلہ مانو نے حیدرآباد کے قدیم شہر میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی رہنمائی کے لیے 29/ اپریل کو اردو مسکن، خلوت میں ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔

مختلف شعبوں کے اساتذہ صبح 10 بجے سے دستیاب رہیں گے۔میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا سلسلہ 30/ جون تک جاری رہے گا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.