اطلاعات کے مطابق لاک ڈاون کے بعد سے انہوں نے اپنے ارکان خاندان سے ملاقات نہیں کی ہے۔
پروازوں کی منسوخی کی وجہ کشن ریڈی حیدرآباد میں اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت کرنے سے قاصر رہے۔ برسی کے موقع پر مذہبی رسومات کی انجام دہی کے وقت وہ دیگر ارکان خاندان کے درمیان نہیں رہے۔
کشن ریڈی نے نئی دہلی میں اپنی قیام گاہ پر والدہ کی برسی کے موقع پر خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جبکہ ان کی شریک حیات، بچے اور بھائی تماپور سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پوجا میں شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ مملکتی وزیر داخلہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ سکتے ہیں لیکن انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی سے بچنے کےلیے اپنی قیامگاہ پر ہی خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔