اس سلسلے میں ریاست حیدرآباد کی مشہور شخصیت کیپٹن پانڈو رنگا راؤ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' حیدرآباد ہمیشہ سے امن وامان کا گہوارہ رہا ہے یہاں پر سبھی طبقات کے لوگ آپس میں بھائی چارہ اور امن وامان کے ساتھ رہتے ہیں'۔
انہوں نے کشن ریڈی کے متنازع بیان کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
پانڈو رنگا راؤ نے کہا کہ کشن ریڈی جو خود حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اپنے شہر کے بارے میں اس قسم کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شہر کو بدنام کرنا زیب نہیں دیتا، جب کہ حیدرآباد کی عوام ان سے محبت کرتی ہے، اور حیدرآباد کی عوام نےانہیں مسلسل تین مرتبہ رکن اسمبلی بنایا۔